انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل کا اجلاس آج منعقد ہوگا

انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل کا اجلاس آج منعقد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی زیر صدارت پنجاب کے حقوق دانش ٹریبونل (انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل )کا اجلاس آج 9دسمبر کوصبح ساڑھے 11بجے لائبریری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ممبر انسپکشن ٹیم سردار طاہر صابر، ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عظمیٰ اختر چغتائی،اورآئی پی او چیئرمین شاہد رشید شرکت کریں گے، اجلاس میں ٹریبونل کی تعداد بڑھانے اور ٹریبونل کو مزید موثر بنانے کے لئے تربیتی کورسز کے حوالے سفارشات پیش کی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -