42کروڑ ٹیکس کی ادائیگی کے خلاف درخواست پرشوگر ملز کے وکیل سے جواب الجواب طلب

42کروڑ ٹیکس کی ادائیگی کے خلاف درخواست پرشوگر ملز کے وکیل سے جواب الجواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو 42کروڑ کی ٹیکس ادائیگی کے خلاف درخواست پر شوگر ملز کے وکیل سے 16دسمبر کو جواب الجواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی درخواست پر سماعت شروع کی تو تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر 42کروڑ روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس غیر قانونی طور پر بھجوایا ہے ٹیکس ادائیگی کے نوٹس کالعدم کئے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -