ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی ، گھریلو سلنڈر1030روپے کاہوگیا

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی ، گھریلو سلنڈر1030روپے کاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو،کمی کردی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 100 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کمی ہو گئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں ایل پی جی کی مصنوئی قلت اور ناجائز منافع خوری ختم ہوگئی۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ایل پی جی کی قیمتیں کم اور مستحکم رکھنے کیلئے بہترین اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ درامدی ریکارڈ کے مطابق سال 2014میں7 62,11میٹرک ٹن، سال 2015میں 2,45,578میٹرک ٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی جبکہ سال 2016میں ایل پی جی کی ٹوٹل درامد5لاکھ میٹرک ٹن اور ٹوٹل فروخت 12لاکھ میٹرک ٹن نے سب ریکارڈ توڑ دیے۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے صارفین کو سستی گیس فراہم کرنے اور ایل پی جی کی درامد کو فیزیبل بنانے پر اتفاق رائے کیا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ دے کر امپورٹ مزید فیزیبل بنانیکی یقین دہانی کروائی ہے جس پر میں شکر گزار ہوں ۔ عوام کو سستی گیس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملک میں ایل پی جی کا سیلاب آگیا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں نہ صرف قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے بلکہ ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے اور صارفین کو عام دستیاب ہے۔ ایل پی جی مافیہ کے سب اندازے غلط ثابت ہوئے۔ ملک بھر مین ایل پی جی قیمتوں کے بڑھنے اور کم ہونے کا انحصار صرف ایل پی جی کی اپمورٹ پر ہے۔ گیس کی وافر درامد سے ایل پی جی مافیہ کی مصنوئی قلت کا روائتی ڈرامہ رچا کر ناجائز منافع خوری کرنا ختم ہو گیا۔ غریب صارفین کو سستی گیس میسر کرنے کا کریڈٹ ایل پی جی امپورٹرکو جاتا ہے جس نے گیس درآمد کر کے سپلائی کو یقینی بنایا جس کے بعد کراچی 85روپے فی کلو اور970روپے گھریلو سلنڈر کی قیمت ہو گئی ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور ایل پی جی کی قیمت اب 90روپے فی کلو ہو گئی اور1030روپے گھریلو سلنڈر ہو گا۔ رحیم یار خان، صادق آباد ،حیدرآباد، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو،راجن پور، جام شورو، شکار پو110روپے فی کلو1260روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،120روپے کلو اورگھریلو سلنڈر کی قیمت 1380روپے ہو گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -