جی بی کے 26 ماہرین تعلیم کیلئے ورکشاپ کاکل آخری سیشن ہوگا

جی بی کے 26 ماہرین تعلیم کیلئے ورکشاپ کاکل آخری سیشن ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ کیمپس میں گلگت بلتستان کے 26 کالج پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے 11 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ سے صوبہ گلگت بلتستان کے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کی خصوصی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر رؤف اعظم نے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کو فلاسفی آف گڈ گورننس ، اکاونٹیبلٹی اور اس کی تکنیکی اصلاحات پر لیکچر دیا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارا مذہب ایک مکمل نظام ہے جس میں ہر شعبہ زندگی میں پائے جانے والے مسائل کا حل موجود ہے کالجز اور یونیورسٹیز میں ا نتظامی امور کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے ضروری ہے کہ سب کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے انھوں نے کہا کہ چونکہ ریاست میں بہت سے مذاہب کے لوگ اکٹھے رہتے ہیں اس لئے مذہب کو ریاست سے الگ کر دینا چاہیے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس پانچ روزہ ورکشاپ کا کل آخری سیشن ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -