ریلوے کے ساڑھے آٹھ ہزار ای ٹکٹس فروخت ،ایک کروڑ ریونیو وصول

ریلوے کے ساڑھے آٹھ ہزار ای ٹکٹس فروخت ،ایک کروڑ ریونیو وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلویز نے بذریعہ ای ٹکٹنگ ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرکے پہلا سنگ میل عبور کر لیا۔ایٹکٹنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کریڈٹ کارڈز، یو بی ایل اومنی اور موبائل اکاونٹس کے ذریعے ساڑھے آٹھ ہزار ٹکٹیں فروخت کی گئیں۔پاکستان ریلویز اس وقت 51 بڑے شہروں میں 24 ٹرینوں پربذریعہ انٹرنیٹ سیٹ بک کروانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ریلوے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمارکے مطابق چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں کے مسافروں نے انٹرنیٹ بکنگ کے نظام سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس کامیابی پر پاکستان ریلویز کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریلویز میں جدت اور سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے۔اُنہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے اکبر ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل پر بھی ای ٹکٹنگ کی سہولت جلد از جلد فراہم کی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -