طیارہ حادثہ انتہائی افسوسناک ،پوری قوم کو سوگوار کیا ،شیر علی گورچانی

طیارہ حادثہ انتہائی افسوسناک ،پوری قوم کو سوگوار کیا ،شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ کا حادثہ بہت افسوسناک ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے ۔طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -