گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع

گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں کیخلاف انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں بوگس کاغذات اورگاڑیوں کی رجسٹریشن کامعاملہ۔گریڈسترہ کے تین ای ٹی اوزاورگریڈچودہ کے تین انسپکٹرزکو گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن پرچارج شیٹ کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سیکریٹری ایکسائزکی جانب سے لاہور اور راولپنڈی میں3 ای ٹی اوزاور3انسپکٹرزکوگاڑیوں کے بوگس کاغذات پرچارج شیٹ کر کے انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔لاہورسے قاری غلام رسول،انسپکٹر محمد وحید،کانسٹیبل شفیق کوبوگس رجسٹریشن پرچارج شیٹ کیا گیا ہے اورانکوائری کے احکامات ڈائریکٹرریجن اے رضوان شیروانی کو دیے گئے ہیں،جبکہ راولپنڈی سے ای ٹی اونازیہ جاوید،پرویز اختر اور انسپکٹرمحمدسلیم صادق سمیت ایک ڈیٹا انٹری آپر یٹر کو بھی چارج شیٹ کرکے ڈائریکٹرریجن اے راؤ شکیل الرحمن کو انکوائری افسر مقررکردیا گیا ہے۔ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ ان تمام اہلکاروں کے خلاف درخواستیں وصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری افسران کی رپورٹ کے بعداگر یہ اہلکارمجرم ٹھہرے تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -