طیارہ حادثہ،پائلٹس کاتعلق جہلم کے علاقہ چکری راجگان سے تھا

طیارہ حادثہ،پائلٹس کاتعلق جہلم کے علاقہ چکری راجگان سے تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (نامہ نگار) پی آئی اے طیارہ حادثہ پائلٹس کا تعلق جہلم کے علاقہ چکری راجگان سے تھا، کمانڈر پائلٹ صالح جنجوعہ اور ٹرینی احمد جنجوعہ کے لواحقین چک لالہ میں رہائش پذیر ہیں نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) آصف نواز جنجوعہ کا تعلق بھی اس گاؤں سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے پی آئی کے طیارے کے دونوں پائلٹس بھائی تھے کمانڈر پائلٹ صالح جنجوعہ تھے جبکہ ٹرینی فرسٹ آفیسر (سیکنڈ پائلٹ) احمد جنجوعہ تھا ان کا آبائی علاقہ جہلم کا تاریخی گاؤں چکری راجگان تھا ان کے لواحقین راولپنڈی چکلالہ میں رہائش پذیر ہیں اور وہاں ہی دونوں بھائیوں کا نماز جنازہ ہو گا مرحومین سابق آرمی چیف جنرل (ر) آصف نواز جنجوعہ کے قریبی عزیز تھے۔