کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کا کردارمثالی ہے،مفتاح اسماعیل

کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کا کردارمثالی ہے،مفتاح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) حکومت کاروبار آسان بنانے اور سرمایاکاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے اقتدار میں آنے کے بعد ہماری جماعت نے امن و امان کی بحالی، توانائی کے مسائل ،انفراسٹرکچر اور محصولات کے لیے ہنگامی اقدامات کیے خطہ پوٹھوہار میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کا کردار مثالی اور قابل تقلید ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک میگا پروجیکٹ ہے چھیالیس ارب ڈالر کے اس منصوبے میں چونتیس ارب ڈالر صرف توانائی منصوبوں کے لیے مختص ہیں نجی شعبہ آگے آئے سی پیک منصوبے کے تحت مقامی صنعتکاروں کو بھی غیر ملکیوں کے برابرمراعات دی جائیں گی بجلی کے لوڈشیڈنگ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے امید ہے کہ توانائی کے منصوبے بروقت مکمل ہوں گے اور 2017کے آخر تک لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات مل جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے خصوصی معاون، وزیر مملکت وسرمایاکاری بورڈ کے چیئر مین مفتاح اسماعیل نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اپنے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معشیت کی سمت متعین ہو گی اور یہ ایشیا میں تجارت اور سیاحت کا محور بن جائے گا سرمایا کاری بورڈ اور تاجر برادری کے درمیان تعلق و رابطہ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے برآمدات میں کمی ہمارے لیے تشویشناک ہے تاجر برادری کے تحفظات کا احساس ہے ہماری کوشش ہے کہ معلومات شفاف رکھی جائے اور تاجر برادری کے ساتھ رابطے تیز کیے جائیں اس سے پہلے صدر چیمبر راجہ عامر اقبال نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں وزیر مملکت وسرمایاکاری بورڈ کے چیئر مین مفتاح اسماعیل کا چیمبر آمد پر شکریہ ادا کیا