درگئی ،پی پی پی کے نو منتخب صوبائی صدر کے استقبال کی تیاریاں جاری

درگئی ،پی پی پی کے نو منتخب صوبائی صدر کے استقبال کی تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


درگئی ( نمائندہ پاکستان )پیپلز پارٹی کے نو منتخب صوبائی صدر ہمایون خان کا مالاکنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں میاں آباد پیتاؤ میں پیپلز پارٹی کاایک خصوصی اجلاس زیر صدارت میاں نیک عمل باچہ منعقد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی سخاکوٹ جدید کے عہدیداروں بابو ارسلا خان ، میر تواب خان ، میاں محمد اقبال باچہ، پیر امیر نواب ، زور طلب خان باغ کلے ، میاں اورنگزیب باچہ اور میاں بادشاہ رحیم عرف شاہ جی ایڈوکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکن شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں صوبائی صدر ہمایون خان کو اپنے آبائی علاقہ مالاکنڈ میں خوش آمدید کہنے اور ان کا شاندار استقبال کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے کارکنان شگو ناقہ چیک پوسٹ شیر گڑھ جمع ہوں گے جس کے لئے لائحہ ترتیب دیا گیا ہے اور سخاکوت جدید سے پیپلز پارٹی کے کارکن کثیر تعداد میں استقبال میں شریک ہونے کے لئے اقدامات پر غور و حوض کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے صوبائی صدر کے شاندار استقبال کے عزم کا اظہار کیا ۔