دھماکہ خیز موادبرآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

دھماکہ خیز موادبرآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے ملزم حافظ عبدالقدوس کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی اور مکمل کرکے منظور کرلی، گزشتہ روز ملزم نے ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرادیئے تو عدالت نے ضمانت پر رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی، ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس حکام نے دھماکہ خیزمواد برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔