فلاحی انسانیت فاؤنڈیشن نے طیارہ حادثہ کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لیا

فلاحی انسانیت فاؤنڈیشن نے طیارہ حادثہ کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ کے فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے طیارہ حادثہ کے بعد فوج کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق طیارے گرنے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد سے کارکنان کی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ روانہ کر دی جس نے موقع پر پہنچتے ہی مقامی کارکنان سے مل کر رات کے اندھیرے میں میتیں نکالنے اور بلیک باکس ڈھونڈنے میں بھی مدد کی علاوہ ازیں پمز ہسپتا ل میں بھی معلوماتی ڈیسک قائم کیا جہاں نہ صرف لواحقین کو معلومات فراہم کی جاتیں بلکہ وہاں موجود افراد کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا ۔اس موقع پر درجنوں کارکنان نے میتیوں کی منتقلی میں بھی انتطامیہ کی مدد کی