بٹ خیلہ ،طیارہ حادثہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر بھی شہید

بٹ خیلہ ،طیارہ حادثہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر بھی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)چترال سے اسلام آباد جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ڈویژنل اکاؤنٹ افیسرگوہرعلی بھی شہیدہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مالاکنڈ خاص سے تعلق رکھنے والے محکمہ پبلک ہیلتھ چترال کے ڈویژنل اکاؤنٹ افیسرگوہرعلی کاتبادلہ دوماہ قبل چترال ہوگیاتھا گزشتہ روزوہ بھی چترال سے اسلام آباد جانے والے پی آئی اے میں سوارتھاکہ حولیاں کے مقام پرپی آئی اے کاطیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس میں گوہرعلی بھی شہیدہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ ان کے گھرپہنچ گئے اورہرانکھ اشکبارتھاکیونکہ گوہرعلی انتہائی شریف اورملنسارادمی تھا۔

Back to Conversion Tool