چارسدہ ، ایک لاکھ سے زائد پنشنرز کا آئندہ انتخابات سے بائیکاٹ کا فیصلہ

چارسدہ ، ایک لاکھ سے زائد پنشنرز کا آئندہ انتخابات سے بائیکاٹ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چارسدہ (ؓبیورو رپورٹ) آل پنشنر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ایک لاکھ 35ہزار مر دو خواتین نے آئندہ عام انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔ لاٹھی کے سہارے چلنے والے ریٹائرڈ ملازمین نے ملک و قوم کی 60سال تک خدمت کی مگر ان کے جائز مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پر ویز خٹک ملاقات کا موقع تک نہیں دیتے ۔ چےئرمین جمشید خان ۔ تفصیلات کے مطابق آل پنشنر ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فارو ق اعظم چوک میں ریٹائرڈ ملازمین کا ایک احتجاجی مظاہرہ زیر قیادت مرکزی چےئرمین جمشید خان منعقد ہوا۔ ریٹائرڈ ملازمین نے مرکزی و صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی چےئرمین جمشید خان ، صوبائی صدر فدا محمد ، صوبائی جائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالسلام عارف ، سیکرٹری اطلاعات نوشیر وان ، جنرل سیکرٹری عبدالوکیل ، حاجی فضل کریم ، حاجی فضل واحد اور دیگر نے کہاکہ ریٹائرڈ پنشن یافتہ ایک لاکھ 35ہزار مر د و خواتین آئندہ عام انتخابات سے بائیکاٹ کریگی ۔ مقررین نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں ریٹائرڈ ملازمین کے جائز مطالبات کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اوروزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک سے ملاقات کی یاداشت پیش کی ہے مگر حکومت کی طر ف سے سرد مہری دکھائی دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ریٹارئرڈ ملازمین احتجاج پر مجبو ر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاٹھی کے سہارے چلنے والے ریٹائرڈ ملازمین نے 60سال تک ملک و قوم کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔ میڈیکل الاؤنس کم از کم تین گنابڑھا یا جائے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا کوٹہ 33فیصد کیا جائے جبکہ پلاٹ الاٹمنٹ کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے ۔