چیئرمین ضلعی کونسل کی امیدوار خاتون کونسلر کا نتیجہ منسوخ کرنیکی کارروائی روک دی گئی‘ ری کارڈ طلب

چیئرمین ضلعی کونسل کی امیدوار خاتون کونسلر کا نتیجہ منسوخ کرنیکی کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے چیئرمین ضلع کونسل کی امیدوارخاتون کونسلر کانتیجہ منسوخ کرنے کی کارروائی روکتے ہوئے الیکشن ٹربیونل سے 24 جنوری کو ریکارڈ طلب (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کرلیاہے۔فاضل عدالت میں وارڈنمبر 20 میاں چنوں کی غزالہ شاہین نے وکیل شیخ جمشید حیات کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر کے عہدے پر کامیا ب قرارپائی جس پراس کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا گیا اور الیکشن ٹربیونل نے لوکل کمیشن مقررکردیا اورکمیشن کی رپورٹ پر اس کا نتیجہ منسوخ کرکے ناکام قراردیا گیا ہے جبکہ الیکشن ٹربیونل کسی دیگر شخص کو اپنے اختیارات منتقل کرکے فیصلہ جاری نہیں کرسکتی ہے اس لئے مذکورہ فیصلہ منسوخ کیاجائے جبکہ وہ 2 روز بعد ہونے والے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات میں امیدواربھی ہے۔