ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز ملتان کے انتخابات ‘ 30 نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع ‘ رابطہ مہم تیز

ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز ملتان کے انتخابات ‘ 30 نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان 2017.18 کے انتخابات کے لئے انتخا بی مہم کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، امیدواروں نے مختلف گروپوں اورسینئر وکلاء کی حمایت حاصل کرنے کے لئے را بطہ تیز کر دیے،(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
جبکہ وکلاء سے ان کے چیمبروں اور د فا ترمیں بھی ملاقاتیں کی جارہی ہیں اورمختلف نشستوں پر امیدوار وں کے در میا ن سخت مقا بلہ متو قع ۔اس سلسلے میں ہائیکورٹ کے فروری 2017 کے آخری میں ہفتے میں متوقع انتخابات کیلئے صدارت کے لئے ممبر پنجاب بارکونسل سید جعفر طیار بخاری،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شیرزمان قریشی ،عبدالرحمان دھمرایامیدان میں موجود ہیں اس طرح جنرل سیکرٹری کے لئے امیدوار عبدالسلام علوی ،صاحبزادہ ندیم فرید،چوہدری محمد اشرف سندھواورشیخ محمد تنویر،نائب صدر کے لئے طاہر علی قریشی ، مس فیروزہ فیض، فنانس سیکرٹر ی کے لئے مہرارشاداحمد ارائیں، میاں محمود احمد انصا ری، اورلائبریری سیکرٹری کے لئے شہلاشاہین ناصر میدان میں ہیں اس طرح ڈسٹرکٹ بار کے جنوری 2017ء کے دوسرے ہفتے میں متوقع انتخابات کے لئے صدارت کے عہدے پر سابق صدر ممتازنورٹانگرہ اورایم یوسف زبیر ،نائب صدر کے لئے مہرحق نواز دہڑ،عبدالستارملک اورمظہر حیات بھٹی، جنرل سیکرٹری کے لئے ملک جاوید علی ڈوگر،سجادساون ،سید انیس مہدی اورچوہدری محمد کامران ،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے صدف ترمذی ، مسرت یا سمین،شہناز سعید قا ضی، فنانس سیکرٹری کے لئے خواجہ اعجاز حسین صدیقی ، لائبر یری سیکر ٹری کے لئے عا صمہ جبیں خان ،مس نر گس سراج،صنو بر اقبال،مہر خرم حسین، میدان میں موجود ہیں اوراپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔اس ضمن میں امیدواروں نے مختلف گروپوں اورسینئر وکلاء کی حمایت حاصل کرنے کے لئے زوروشور سے انتخابی مہم چلائی ہوئی ہے جبکہ وکلاء سے ان کے چیمبروں میں بھی ملاقاتیں کی جارہی ہیں اس طرح سپورٹرز وکلاء نے اپنے امیدواروں کے اعزاز میں تقریبات بھی منعقد کرنا شروع کردیں ہیں نیز موبائل فون پر پیغامات بھجوانے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے ۔