وزیر اعلیٰ کے دستخط نہ ہوسکے‘ 3لاکھ 65 ہزار اساتذہ کی ترقی کا معاملہ لٹک گیا

وزیر اعلیٰ کے دستخط نہ ہوسکے‘ 3لاکھ 65 ہزار اساتذہ کی ترقی کا معاملہ لٹک گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اساتذہ تنظیمو ں کے مطالبے پر صوبے بھر کے 3لاکھ65ہزار اساتذہ کے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
سکیلز اپ گریڈ کرنے کا کیس تیار کیا جس کی وزیر اعلی ٰ شہباز شریف نے منظوری دے دی ‘سمری پر دستخط کے لئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گزشتہ دنوں ٹائم دیا مگر پھر کوئی اور مصروفیت ہو گئی‘ اس کے بعد پھر ایک بار وزیر اعلیٰ سے ٹائم لیا گیا مگر اس بار بھی وزیر اعلیٰ سے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کی ملاقات نہ ہو سکی جس کے باعث سمری پر و زیر اعلیٰ کے دستخط نہیں ہو سکے ‘ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف بیرونی دورے پر ہیں ‘ ان کی واپسی پر دستخط کرالئے جائیں گے ‘ واضح رہے کہ پی ایس ٹی‘ ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کے سکیلز اپ گریڈ کئے جائیں گے ۔