عید میلاد النبیؐ پر بھائی چارہ کا عزم ‘ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ‘ علماء

عید میلاد النبیؐ پر بھائی چارہ کا عزم ‘ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ‘ علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر )ضلعی امن کمیٹی میں شا مل تما م مکا تب فکر کے علما ء کر ا م نے عید میلا دالنبی ؐکے موقع پر بھر پور بھا ئی چا ر ے اور امن و امان کی فضا ء بر قرا ر رکھنے کا عز م کر تے ہو ئے مذہب کے نام پر دہشت گرد ی کی شدید مذ مت کی ہے ۔علما ء کرا م نے انسا نی خو ن سے ہا تھ رنگنے وا لے دہشت (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
گر دو ں کو دائر ہ اسلام سے خا ر ج قرار دیتے ہوئے تما م مذا ہب کے احترا م کو یقینی بنا نے پر بھی اتفا ق کیا ۔ علماء کرا م نے ضلعی انتظا میہ کو اپنے بھر پو ر تعا ون کی یقین دہا نی کرا تے ہوئے کہاکہ حضو ر اکر م ؐ کی ولادت کاجشن بھر پور مذہبی جو ش و خروش سے منا یا جا ئے گا ۔ان خیالا ت کاا ظہا ر علما ء کرا م اور مختلف مکا تب فکر کے نما ئند گا ن نے سر کٹ ہا ؤ س میں منعقد ہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدا ر ت ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر نادر چٹھہ نے کی جبکہ ایس ایس پی آ پر یشنز عما ر ہ اطہر اور معروف عالم دین قا ر ی محمد حنیف جالند ھر ی سمیت ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر منظر جا وید علی بھی موجود تھے ۔ڈ ی سی او نا درچٹھہ نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ ملتا ن اپنے مثا لی امن و اماناور مذ ہبی رواداری کے با عث صو بے بھرمیں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ عیدمیلا النبی ؐ کے موقع پر جلو سو ں کی سیکو رٹی یقینی بنا نے کیلئے ہر ممکن حفا ظتی اقدا ما ت کئے جائیں گے تا کہ شر پسند عنا صر اپنے نا پا ک عزائم میں کا میا ب نہ ہو سکیں ۔ایس ایس پی آ پر یشنز عمار ہ اطہر نے کہاکہ پولیس امن واما ن کے قیا م مکمل چو کس ہے جلوسوں کے روٹس اور محا فل نعت پر خصوصی اضا فی نفری تعینا ت کی جا ئے گی ۔اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے معرو ف عا لم دین قا ر ی محمد حنیف جالندھر ی نے کہاکہ ملکی حالا ت کے پیش نظر علما ء کرا م پر دہر ی ذ مہ دا ر ی آن پڑ ی ہے کہ وہ اپنی اہمیت کا احسا س کر تے ہوئے امن کا پر چا ر کر یں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کامکمل تعا ون ضلعی انتظا میہ اور پولیس کو حا صل رہے گا ۔ اس موقع پر علی رضا گردیز ی ، صد یق خا ن قا د ر ی ،قا ر ی محمد نقشبندی ،مظہر گیلا نی ، شفقت بھٹہ اور دیگر علام ء کرا م نے بھی خطا ب کیا اور ضلعی امن کمیٹی کی جا نب سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔