ملک میں اسلام کے سوا کوئی نظام نہیں چلنے دینگے‘ عبدالرؤف ربانی

ملک میں اسلام کے سوا کوئی نظام نہیں چلنے دینگے‘ عبدالرؤف ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(نمائندہ پاکستان)ملک دشمن قوتیں ملک کو سیکولر بنانا چاہتی ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلام کے علاوہ کسی (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
سسٹم کو نہیں چلنے دے گی جنوبی پنجاب سرائیکی وسیب کی پسماندگی اور یہاں کے غریب عوام پر جاگیرداروں ، سرمایہ داروں شوگر ملز مافیا کے مظالم کیخلاف بھی جمعیت علماء اسلام ہر سطح پر آواز بلند کرے گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سرپرست و ضلعی صدر اور صوبائی امن کمیٹی کے ممبر علامہ عبدالرؤف ربانی نے جے یو آئی کے صوبائی رہنما قاری کفایت اللہ درخواستی تحصیل خانپور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مولانا میاں شکیل الرحمن دین پوری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 15دسمبر کو رحیم یار خان عباسیہ سپورٹس کمپلکس میں منعقدہ پیغام اسلام کانفرنس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں دعوتی اور رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں ضلعی جماعت اور چاروں تحصیلوں کی جماعتیں متحرک ہیں انصار السلام کے 500باوردی رضا کار مقامی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کی شوگر ملیں کسانوں کاشتکاروں کا استحصال کا سلسلہ بند کرتے ہوئے فوری طور پر گنے کا ریٹ بڑھائیں ورنہ جمعیت علماء اسلام کے ہزاروں کارکن ،کسانوں، کاشتکاروں کے حق میں شوگر ملوں کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔