دہشتگردی کا خطرہ‘ ٹیمیں پاکستان نہیں آ رہیں‘ شہریار خان

دہشتگردی کا خطرہ‘ ٹیمیں پاکستان نہیں آ رہیں‘ شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپو ر ٹر)چئیرین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث ٹیمیں پاکستان نہیں آرہیں۔پاکستان میں سری لنکا کے بعد زمبابوے اور افغانستان کی ٹیمیں آچکیں ہیں اب پاکستان میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد کرنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ بحالی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
کے چانس بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹر سے یہاں پر زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔جتنے لوگ کھیلیں گے اتنے لوگوں اتنا ٹیلنٹ کو آگے آنے کے موقع ملیں گے۔وہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں قائم کی جانیوالے ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عامر بشیر کو انہوں نے اپنی چئیرمین تعیناتی کے دوران پرفارم کرتے ہوئے دیکھا۔جس پر انہیں عامر بشیر کا ویژن دیگر کپتانوں کے مقابلے میں بہت پسند آیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر لاہور کے کے بعد ملتان میں یہ پہلا سنٹر ہے جس کے بعد کراچی سمیت دیگر شہروں میں سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں منی کرکٹ اکیڈمیز اور موبائل اکیڈمیوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال پاکستان میں پہلی بار انڈر 13 کرکٹ چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جائیگا۔جس میں ریجنل سطح کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔اس موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ وہ چئیرمین پی سی بی کے مشکور ہیں کہ ملتان میں پہلی اکیڈمی انکے نام سے منسوب کی جارہی ہے جو کہ ان کیلئے عزت کی بات ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر ،سبحان احمد ،مشتاق احمد ،علی ضیا ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
شہریار خان