اسوہ حسنہ میں قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی ہے ‘راشد نسیم

اسوہ حسنہ میں قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی ہے ‘راشد نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ موجود ہ صدی نبی رحمت ؐکے لائے ہوئے نظام کے غلبے کی صدی ہے انسانوں کے بنائے ہوئے تمام نظام ہائے زندگی حرف غلط کی طرح مٹ رہے ہیں اسوۂ حسنہ میں قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی موجود (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
ہے ۔۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ڈیرہ غازیخان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان پیغام مصطفےؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ محمد مصطفے ؐنے عرب کے جاہل معاشرے میں رہزنوں ،ظالموں ،قاتلوں اور بچیوں کو زندہ درگورکردینے والے انسانوں کی اصلاح و تربیت کا فریضہ سرانجام دیا۔نائب امیر صوبہ پنجاب شیخ عثمان فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت محمد کے خون سے پوری دنیا میں ہولی کھیلی جارہی ہے پاکستان کے ہرشہر میں بم دھماکوں ،دہشت گردی اور حادثات کے باعث ہزاروں افراد موت کے گھاٹ اتررہے ہیں۔ برما،شام میں اہل ایمان کو اسلام کا نام لینے کی یہ سزاء دی جارہی ہے کہ ان کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے گدھوں کے سامنے پھینکے جارہے ہیں ۔حالات تقاضا کرتے ہیں کہ اہل ایمان اپنے فرض کی پکار پر لبیک کہیں اور نظام باطل کو بدل کر خلافت راشدہ کے قیام کی جدوجہد کریں ۔کانفرنس سے امیر ضلع پروفیسر عطا محمد جعفری ،امیر شہر انجینئرسجاد احمد بلوچ اور جنرل سیکرٹری شیخ سعد فاروق نے بھی خطاب کیا جبکہ شیخ عبدالستار ،جاوید اقبال بلوچ منیر احمد کلاچی ،حاجی اسماعیل اسحاق فراز ،شیخ حیدر فاروق،محمد جمیل بھٹی سمیت معززین شہر ،اساتذہ ،ڈاکٹرز،پروفیسر ،اور مردو خواتین کے علاوہ طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔