اتحاد رکشہ یونین وہاڑی‘ اے ٹی آئی میلسی کے زیر اہتمام میلاد ریلیاں

اتحاد رکشہ یونین وہاڑی‘ اے ٹی آئی میلسی کے زیر اہتمام میلاد ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی ،میلسی(بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے طا ہر اقبال چودھری نے کہاکہ حضور نبی کریمﷺ کی آمد سے تمام تاریکیاں دور ہوئیں اسلا م کا بول بالا ہوا ، حضور اکرمﷺ کے ساتھ جو ہمارا رشتہ ہے اس پر ہمارے ماں باپ ، اولاد اورمال و (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
دولت قربان ہے اسلا م ہی ایک راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے جو تاریکیاں ، غربت ، افلاس ، ناانصافی ہے اسکور دور کیا جا تا ہے حضور اکرمﷺ کی اسوہ حسنہ پر عمل کرکے تمام مسائل حل کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اتحاد رکشہ یونین کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں منعقد ربیع الاوّل ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ راؤ قدیر ،عبداللہ ، شاہد علی ، ملک سلیم ، رحمت علی ، راؤنعیم ، ملک لیاقت ودیگر نے شر کت کی سابق امیدوار رانا طاہرمحمود خاں ، چیئرمین رانا ظفر اقبال، صدرراؤ محمداسلم ودیگر نے خطاب کیا قاری محمدعمران خطیب جامع مسجداصغروالی نے انجمن طلباء اسلام میلسی۔ریحان پبلک سکولز سسٹم میلسی اور مدرسہ مصباح العلوم میلسی کے زیراہتمام نکالی گئی جشن آمد رسول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جشن عیدمیلادالنبی جوش وخروش سے منانا اس بات کی علامت ہے کہ منفی پروپیگنڈوں سے عاشقان رسول کے دلوں سے عشق رسول کی شمع بجھائی نہیں جاسکتی قبل ازیں جشن آمدرسول ریلی کا آغاز دربار حضرت بابا پیرنتھے شاہ سے ہوا جوکہ تھانہ بازار۔قائداعظم روڈ۔ریلوے چوک سے ہوتی ہوئی مرکزی ریلوے پھاٹک پراختتام پذیر ہوئی ریلی میں محمداسلم خان یوسفزئی۔مرزاسلیم قادری۔چوہدری حامد خلجی۔ملک ارسلان۔محمدعلی کامران۔راوٗ عابدعلی۔اشفاق احمدقادری۔شعیب نذیرچوغطہ۔ محمد آصف امان اللہ نقشبندی سمیت سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
میلاد ریلی