نیب ملتان بیورو افسران کا ٹی ہاؤس پر قبضہ،تقریب کا اعلان کردیا

نیب ملتان بیورو افسران کا ٹی ہاؤس پر قبضہ،تقریب کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان بیورو کے آفیسران اختیارات کے زعم میں کس قدر مبتلا ہیں اس کا نظارہ گزشتہ روز دیکھنے میں آیا۔جو ادارہ قانونی بالادستی اور کرپشن کے خاتمہ کا عالمی ویک منارہا ہے اسی ادارے کے آفیسران نے گزشتہ روز ملتان ٹی ہاؤس پر دھاوا بول دیا،ٹی ہاؤس کے تالے توڑ کر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
ہال پر قبضہ کرلیا جس پر ٹی ہاؤس ملتان کی انتظامیہ سراپا احتجاج بن گئی ٹی ہاؤس ملتان کے عہدے داروں نے آج تمام ممبران کو جمع ہونے کی کال دے دی۔بتایا جاتا ہے نیب ملتان بیورو کے زیر اہتمام ورلڈ انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے آج ملتان آرٹس کونسل میں ایک تقریب منعقد ہورہی ہے جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ہیں نیب ملتان بیورو کے آفیسران نے پہلے پہل ٹی ہاؤس انتظامیہ سے ہال دینے کا کہا۔جس پر ٹی ہاؤس کی انتظامیہ ہال دینے سے انکار کردیا،ہاؤس انتظامیہ کے مطابق نیب حکام پہلے بھی 2مرتبہ ٹی ہاؤس کو استعمال کرچکے ہیں لیکن کرایہ اور دیگر بلز ادا نہیں کئے۔جس پر انہیں انکار کردیا۔نیب آفیسران کے فوری طور پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی ہاؤس کے تالے توڑ دئیے اور ہال پر قبضہ کرکے تقریب کے انعقاد کا اعلان کردیا جس پر ٹی ہاؤس ملتان کے جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران سے آج دن کے اوقات میں ٹی ہاؤس جمع ہونے کی اپیل کی ہے تاکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جاسکے۔
نیب افسران