سہولیات کی عدم فراہمی‘ نشتر ہسپتال میں داخل نومولود کو لاہور ریفر کرنیکی تجویز

سہولیات کی عدم فراہمی‘ نشتر ہسپتال میں داخل نومولود کو لاہور ریفر کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں داخل نومولود کے آپریشن کے بارے ڈاکٹر کسی حتمی نتیجہ پر تاحال نہ پہنچ سکے 3روز کے نومولود کا دل سینے سے باہر دھڑ ک رہا ہے اور اسے مزید علاج و آپریشن بارے حتمی رائے چلڈرن کمپلیکس لاہور ریفر کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ڈاکٹروں نے بھی آگاہ کیا کہ اس بچے کے آپریشن کیلئے مطلوبہ آلات و سہولیات یہاں دستیاب نہیں ہیں بچے کے والدین صحتیابی کی امید لیے اسے نشتر ہسپتال زیر علاج آئے ہوئے ہیں بچوں کے سرجن سے بچے کے مزید علاج بارے رائے حاصل کی جا چکی ہے شورکوٹ سے تعلق رکھنے والے تجمل حسین شاہ اپنے بیٹے کے علاج کیلئے کسی معجزہ کا منتظر ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ آپریشن کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
لاہور ریفر