گیس کی غیر منصفانہ تقسیم سے ٹیکسٹائل صنعت مفلوج ہوگئی‘ خواجہ یونس

گیس کی غیر منصفانہ تقسیم سے ٹیکسٹائل صنعت مفلوج ہوگئی‘ خواجہ یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)خواجہ محمد یونس چےئرمین آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ گیس کی غیر منصفانہ تقسیم اور پنجاب میں قیمتوں کے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
تعین میں امتیازی اور جانبدارانہ حکومتی ٖفیصلوں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔اور برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں کیونکہ ان دنوں کاروباری طبقہ یورپین ممالک امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو کرسمس اور نئے سال کی آمد پر مصنوعات برآمد کرنے کے مراحل سے گذر رہے ہیں لیکن گیس کے بھاری ٹیرف سے نہ صرف بر وقت مال کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے بلکہ ایکسپورٹ آرڈر ز منسوخ ہونے کے بھی خدشات ہیں یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ تمام برآمد کنندگان جرمنی میں ہونے والے ہیم ٹیکسٹائل میلہ جس میں سال بھر کے آرڈرز ملتے ہیں میں شمولیت کے ضمن میں سیمپلز کی تیاری کے مراحل سے گذر رہے ہیں۔ دریں اثنا کنٹریکٹ کے مطابق بر وقت ترسیل کی منصوبہ بندی بھی کی جاتی ہے ۔ دوسری طرف حکومت کی بار بار یقین دھانی کے باوجود ٹیکسٹائل پیکیج کا اعلان نہیں کیا جارہا۔نتیجتاً پنجاب میں 50 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوچکی ہے اور روز افزوں مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں جس سے امن و عامہ کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ خواجہ محمد یونس نے حکومت سے اپیل کی کہ پورے ملک میں صنعتوں کو یکساں قیمت پر گیس مہیا کی جائے۔