طیارہ حادثے کا شکار ڈیرہ کے سمیع اللہ کی نعش شناخت کے بعد آبائی گھر روانہ،نماز جنازہ آج ہوگی

طیارہ حادثے کا شکار ڈیرہ کے سمیع اللہ کی نعش شناخت کے بعد آبائی گھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی )چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والا بدقسمت(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
(بقیہ نمبرصفحہ12پر ) PKATR66طیارہ جس میں عملہ سمیت 47افراد سوار تھے حادثے کے باعث تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے ، بد قسمت طیارہ میں ڈیرہ غازیخان کے علاقہ نظام آباد بلاک 53سے تعلق رکھنے والا 24سالہ نوجوان محمد سمیع بھی سوار تھاجس کی نعش کی گذشتہ روز شناخت ہونے کے بعد اسلام آباد سے ڈیرہ غازی خان کیلئے روانہ کر دی گئی ہے جاں بحق ہونے والے سمیع اللہ کے بھائی عصمت اللہ نے کہا کہ ہماری بد نصیبی تو یہ ہے کہ میرے جاں بحق ہونے والے بھائی سمیع اللہ کی گذشتہ چار سال قبل سول ایوی ایشین اتھارٹی میں تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ، قبل ازیں وہ کراچی اور ملتان میں ڈیوٹی سر انجام دیتا رہا تاہم کراچی سے کمانڈو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ترقی پا کر حادثہ سے صرف چند روز قبل اس کا اسلام آباد تبادلہ ہوا تھا اور وہ غالباً تبادلے کے بعد اپنی پہلی فلائٹ کے دوران ہی حادثہ کا شکار ہو گیا اور اس المناک سانحہ نے ہماری دنیا ہی اجاڑ دی ۔سمیع اللہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔