5کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے‘ ٹاؤن آفیسر 75 لاکھ ڈکار گئے

5کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے‘ ٹاؤن آفیسر 75 لاکھ ڈکار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 5کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے شروع کی جانیوالی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے 3من پسند ٹھیکیداروں کو دے کر ٹاؤن آفیسروں نے 75لاکھ روپے کا کمیشن کھرا کر لیا ہے۔ ٹھیکیداروں کو کام کرنے کیلئے قواعد کے خلاف ورک آرڈر بھی جاری کردیئے گئے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
ہیں بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے جلالپور پیروالا کے اسٹنٹ ٹاون آفیسر اعجاز ارشد اور ٹی ایم او شیخ قاسم شکیل نے سولنگ، نالیوں اور پلوں سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے فرموں سے پری کوالفیکشن طلب کی گئی تھی اور پری کوالیفکشن کی آڑ میں ٹھیکوں کو اوپن میرٹ پر نیلام نہیں کیا۔ اس میں صرف 3فرموں کو شامل کیا گیا۔ اے ٹی او اعجاز ارشد نے ٹھیکیداروں سے معاملات طے کر کے اشفاق ضیا ، ملک ممتاز اور نوید اختر اعوان کو ٹھیکے دیکر ورک آرڈر جاری کردیئے ہیں۔ محکمانہ قوائد کے مطابق سولنگ، نالیاں بنانے کیلئے فرموں سے پری کوالفیکشن نہیں لی جاتی صرف ٹینڈرز طلب کرکے ٹینڈرز اوپننگ کی جاتی ہے لیکن 5کروڑ روپے کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرکے افسران نے 75لاکھ روپے کی ایڈوانس کمیشن وصول کر لیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے خصوصی گرانٹ پر قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے لی تھی اور انہی کی تجویز کردہ سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 5کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔