بجلی کمپنیوں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے‘ خورشید خان

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے‘ خورشید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، وہاڑی(سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار) واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید خان نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی سطح پر سی بی اے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ واپڈا ملازمین کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے‘ ہائیڈرویونین فیڈریشن کی حامی ہے ‘ ملک گیر ریفرنڈم کے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
باعث ملک بھر کے واپڈا ملازمین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں اور مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جہدوجہد کرتے ہیں‘ وہ بہاولپور میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے ‘ خورشید خان نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت کو بتا دیا ہے کہ بجلی کمپنیو ں کی نجکاری کسی صورت میں نہیں کرنے دیں گے کیونکہ یہ نہ صرف ادارے بلکہ ملک اور عوام کے مفاد کے بھی خلا ف ہے ‘ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ذوالقرنین شاہ ‘ ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر ‘ ریجنل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عاطف خان ‘ زونل چیئرمین بہاولپور فیاض احمد اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ انشااللہ ہائیڈرو یونین چھٹا سی بی اے ریفرنڈم بھی جیتے گی۔ آل پا کستان واپڈا ہا ئیڈ رو الیکٹرک ورکر لیبر یونین سی بی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خاں خورشید احمد خان نے کہا کہ ہماری یونین پہلے بھی متعد د بار ریفر نڈم جیت کر سی بی اے بنتی چلی آرہی ہے او ر اس مرتبہ آنے والا ریفرنڈم بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار ہو نگے ان خیالات کااظہار انہون نے ریفرنڈم کنونشن کے سلسلہ میں منعقدہ ورکر کنو نشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اقبال گجر ، قاسم علی ، محمد ارشد ڈوگر ، عبدالو حید، طارق شہزاد، شکیل احمد، سجاد خان بلوچ ، منیر احمدرازی ، ایس ڈی او رانا محمدسلیم ، راشد یامین ، ایم ریاج ، چودھری عرفان ، صابر حمید، راجہ عباس، غلام مصطفی ودیگر سا ہیوال ، بہا ولپور ، ملتان سمیت دیگر اضلاع سے عہدیداران و ممبران کی کثیرتعداد موجود تھی کنونشن سے ایڈیشنل سیکرٹری پا کستان سید ذوالقرنین شاہ ، ریجنل چیئرمین بابا غلام رسول گجر، وائس چیئرمین جا وید اقبال ساہی ، شاہد باری چوہان ، چودھری امتیاز احمد ، چودھری عبدالطیف، محمد ارشاد، محمد طارق، سخاوت وٹو ، ارشد ڈوگر، چودھری محمداکرم ، اقبال گجر ، منیر رازی ، انور حسین بھٹی ، میاں تنویر اختردیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔