خانیوال ‘ جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ‘ 2افراد گرفتار

خانیوال ‘ جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ‘ 2افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تمام اضلاع میں احکامات جاری کئے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر میڈم طاہرہ بابر نے گزشتہ روز نواحی علاقہ پیرووال میں ہر بل اور ویٹرنری ادویات بنانے والی ایک بہت بڑی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں ادویات تیار کی جارہی تھیں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )۔ دوران چیکنگ ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر میڈم طاہرہ بابر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری میں بنائی جانے والی ادویات غیر رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی فیکٹری مالکان کے پاس ادویات بنانے کا کوئی لائسنس ہے ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جنہوں نے موقع پر موجود 2 افراد محمد عثمان ولد خدابخش اور محمد ظفر نسیم ولد غلام جعفر کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا اور ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کی اجازت پر دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔یاد رہے مذکورہ فیکٹری خانیوال کے مشہور ویٹرنری سٹور شادمان کے مالک خدابخش کی تھی ۔
فیکٹری