قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرنیکا حکم

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرنیکا حکم دیاہے۔جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے فردجرم تبدیل کرنے کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔فاضل عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم،حق نواز ا کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا جبکہ عدالت کی جانب سے مقدمہ میں طلب کئے گئے گواہ اے ایس آئی کرم حسین ،ہیڈکانسٹیبل محمد عدنان اورعصمت اللہ ،کانسٹیبل خلیل احمد،شہزاداورمحمد اظہر بھی پیش ہوئے تاہم وکلاء کی ہڑتال ہونے کی استدعا پر مقدمہ سماعت ملتوی کردی گئی۔اس طرح پراسیکیوشن کی جانب سے فردجرم میں مقدمہ کے مطابق دفعات شامل نہ ہونے کی وجہ سے درست دفعات کے تحت دوبارہ فردجرم عائد کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔