جنوبی پنجاب کے 3421 سکولوں میں ترقیاتی کاموں کی منظوری دیدی گئی

جنوبی پنجاب کے 3421 سکولوں میں ترقیاتی کاموں کی منظوری دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے جنوبی پنجاب کے 3421سکولوں میں ایڈیشنل کمروں ،باؤنڈری والز،پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور طہارت خانوں کی تعمیر کی منظور ی دی ہے تفصیل کے مطابق ضلع خانیوال کے85سکولوں میں232ایڈیشنل کمرے، ملتان کے 324سکولوں میں 658ایڈیشنل کمرے، ایک باؤنڈری وال، وہاڑی کے 116سکولوں میں 196ایڈیشنل کمرے ایک ٹائیلٹ بلاک،لودھراں کے 64سکولوں میں116ایڈیشنل کمرے ،اوکاڑا کے 167سکولو ں میں313ایڈیشنل کمرے، 3باؤنڈری والز،ایک ٹائیلٹ بلاک ،پاکپتن کے 176سکولوں میں 325ایڈیشنل کمرے ،3باؤنڈری والز،سا ہیوال کے 175سکولوں میں315ایڈیشنل کمرے،22باؤنڈری والز، ایک فلٹریشن پلانٹ،ایک ٹائیلٹ بلاک ،ٹوبہ ٹیگ سنگھ کے 245سکولوں میں 494ایڈیشنل کمرے ،5باؤنڈری والز،جھنگ کے 272سکولو ں میں 513ایڈیشنل کمرے،6باؤنڈری والز، بہاولپور کے 314سکولوں میں 466ایڈیشنل کمرے ،6باؤنڈری والز، بہاولپور کے 314سکولوں میں566ایڈیشنل کمرے ،6باؤنڈری والز، اور ڈیرہ غازی خان کے667سکولوں میں1401ایڈیشنل کمرے ،42باؤنڈری والز، 12فلٹریشن پلانٹس اور49ٹائیلٹ بلاکس تعمیرکئے جائیں گے ۔