پولیس کی نااہلی، ملتان کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

پولیس کی نااہلی، ملتان کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) سٹی ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث ملتان شہر کے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا بدترین رش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ۔ شہری ٹریفک جام ہونے پر طویل قطاروں میں کئی دیر انتظار کرتے رہے جبکہ ٹریفک وارڈن اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے ۔ متبادل راستہ اختیار کرنے کے باوجود شہری ٹریفک کے رش میں پھنسنے کے باعث ٹریفک پولیس کو کوستے رہے ۔ خانیوال روڈ سیال ہوٹل کے قریب پھٹنے والی واٹر سپلائی ‘ بوسن روڈ پر طلباء کا احتجاج اور بوہڑ گیٹ ‘ حرم گیٹ ‘ شاہین مارکیٹ ‘ چوک شہیداں پر تعزیوں کے باعث ٹریفک کا بہاؤ ٹریفک پولیس کنٹرول کر نے میں ناکام رہی ۔ صبح سے لیکر شام تک شہری دفاتر ‘ سکول اور دیگر اداروں میں جانے اور آنے والے بروقت پہنچنے کی بجائے تاخیر سے اپنی اپنی جگہ پہنچے ‘ شہریوں نے ٹریفک کے اعلیٰ افسران سے ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔