حیدرآباد ، بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

حیدرآباد ، بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد میں صدر کے علاقوں اور پریس کلب کے در و دیوار پر بانی ایم کیو ایم کے حق میں نامعلوم افراد نے وال چاکنگ کر دی ۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مختلف علاقوں اورلطیف آباد میں وال چاکنگ کرنے والے نامعلوم افراد نے لال رنگ کے اسپرے سے9 دسمبرکویوم شہدا اورچلوچلو قلعہ گراؤنڈ چلو تحریر کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے درج کیے۔وال چاکنگ کا یہ سلسلہ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کی جانب سے 23 دسمبرکو پکا قلعہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد سے شروع ہو گیا ہے۔