کراچی ،مدگار 15 کال سینٹر کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس

کراچی ،مدگار 15 کال سینٹر کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں مددگار 15کال سینٹر اور دیگر مراکز کی اپ گریڈیشن اور باالخصوص پرانک کالز کے انسداد کے حوالے سے مجموعی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری احکامات جاری کیئے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ منیر شیخ، زونل ڈی آئی جیز کراچی ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ کے علاوہ اے ڈی آئی جی ایڈمن کراچی جاوید مہر نے بھی شرکت کی ۔اے ڈی خواجہ نے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات دیں کہ مددگار 15 کو اپ گریڈ کرنے اور اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور فی زمانہ درکار آلات و سازوسامان سے لیس کرنے کے ضمن میں ٹینڈر ایشو کیئے جائیں اور اچھی شہرت کی حامل کمپنیز کو تمام تر ضروری قانونی ودستاویزی امور کی تکمیل کے بعد مواقع دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانک کالز ڈی ٹیکشن اور ایسی کالز کی انسداد کے حوالے سے نادرا سے مربوط روابط پر مشتمل سافٹ ویئر تیار کرنے کے ضمن میں بھی عملاً اقدامات کیئے جائیں تاکہ ڈیٹا بیس کی ترتیب اور دستیاب ریکارڈ کی بدولت نا صرف پرانک کالز کے مرتکبین سے کالز پر اٹھنے والے اخراجات وصول کیئے جاسکیں بلکہ دیگر ضروری قانونی اقدامات بھی اٹھائے جاسکیں ۔انہوں نے اجلاس کو مذید ہدایات میں کہا کہ 12ربیع الاول سیکیورٹی اقدامات میں اس امر کو لازمی بنایا جائے کہ روٹس، اجتماعات کی سوئپنگ، کلیئرنس، پارکنگ ایریاز کی نگرانی، انٹیلی جینس مذید بڑھانے ، روف ٹاپ مانیٹرنگ، اضلاع اور تھانوں کے مابین مستحکم روابط اور اس کے تحت اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ، پکٹنگ ریکی وغیرہ جیسے اقدامات کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے ۔