بلدیاتی انتخابات کا آ خری مرحلہ،کاغذات نامزدگی کل تک جمع ہونگے

بلدیاتی انتخابات کا آ خری مرحلہ،کاغذات نامزدگی کل تک جمع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار خصوصی ) پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آ خری مرحلہ آ ج بروز جمعہ سے شروع ہو گیا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی نشستوں کے لئے امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کریں گے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل10دسمبر آ خری تاریخ ہے،پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے امیدوارآ ج9دسمبر سے ریٹرننگ افسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کریں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال گیارہ اور بارہ دسمبر تک کی جائے گی۔ کامیاب امیدوار 31 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے۔ بلدیہ عظمی لاہور کے لارڈ میئر اور9ڈپٹی میئر زکے انتخابات کے لئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا جو دو دن جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی کی وصولیوں کے لئے لاہور کے ریٹرننگ آفیسر کی سربراہی میں ٹاؤن ہال میں دفتر قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرواسکیں گے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق11اور 12دسمبر کو ان انتخابات کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے لارڈ میئر اور9ڈپٹی میئروں کے لئے امیدواروں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
بلدیاتی انتخابات