سیاسی سماجی شخصیات کاطیارہ حادثے پر اظہار افسوس

سیاسی سماجی شخصیات کاطیارہ حادثے پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،سینیٹرراحیلہ مگسی، پیپلزپارٹی سندھ کے سیکٹری اطلاعات سینیٹر عاجزدھامرہ،سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مرکزی رہنما مسلم لیگ (ق) ثمینہ خاور، ایم پی اے پیپلزپارٹی خیرالنسا مغل، اوورسیزپاکستانی ایجوکیشنل فورم کے مرکزی صدر عمران ملک پاکستان کی صدر ہما احتشام، گلف کے صدر چوہدری خالد بشیر، سندھ کی صدر اریم فاطمہ، دبئی کی صدر سحرش رمضان تہم،پنجاب کی رہنما آمنہ شہزادی، ادیبہ ارباب، گجرات کی صدر ڈاکٹر فرزانہ، عالیہ بتول،راولپنڈی کی صدر ڈاکٹرصائمہ طلعت اور دیگر نے طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے ایک بڑا انسانی اور قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورا ملک سوگوار ہے اور ہم سب جان بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اوور سیزپاکستان ایجوکیشنل فورم کے مرکزی صدر عمران ملک نے طیارہ سانحہ پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے تنظیمی عہدیداروں اور اراکین او پی آی ایف سے مرحومین کے ایصال ثواب ان کے ورثا کو صبر جمیل کی دعا کی اپیل کی ہے۔