پولیس کارروائیاں، سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 5 گرفتار

پولیس کارروائیاں، سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 5 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے رضویہ سے سیاسی جماعت کے عہدیدار کو حراست میں لے لیا جبکہ بلدیہ مدینہ کالونی اور قیوم آباد سے چار ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ طارق روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق گیا۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رضویہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے عہدیدار کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بلدیہ مدینہ کالونی میں پولیس کی کارروائی کے دوران تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ قیوم آباد کے علاقے سے زخمی حالت میں ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ جس سے مسروقہ موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ طارق روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق گیا۔