سرکاری محکموں سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے ،اے ڈی سی ملاکنڈ

سرکاری محکموں سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے ،اے ڈی سی ملاکنڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ پائیدار تعمیر وترقی اور خوشحال پرامن معاشرے کے قیام کیلئے سرکاری محکموں سمیت معاشرے کے ہر شعبے سے کرپشن و بد عنوانی کا خاتمہ ضروری ہے کیو نکہ کرپشن دیمک کی کر طرح اداروں کو کمزور کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ انٹی کرپشن ملاکنڈ کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف منعقدہ واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا شرکاء نے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ سے جنرل بس اسٹینڈ تک واک کی ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر علی رضا شاہ اور سرکل آفیسرانٹی کرپشن نیاز محمد خان نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بد عنو انی کا خاتمہ ہر شہری کی ذمہ داری اور اس سلسلے میں معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کر سکتا ہے جو کہ ہمارا دینی قومی اور اخلاقی فرض ہے واک میں مختلف محکمے کے افسران اور اہلکاروں نے شر کت کی ۔