پبی ،اکوڑہ پولیس کا سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،6 گرفتار

پبی ،اکوڑہ پولیس کا سود خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،6 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی ( نما ئندہ پاکستان)تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کا سود خوروں کے خلاف کریک ڈؤن 2010میں لےئے گئے 4لاکھ روپے قرض پر سود بڑھتے بڑھتے 65لاکھ روپے تک پہنچ گیا ۔6سودخور گرفتار، سودخوروں کی لسٹیں تیار،مزید کاروائی جلد عمل میں لا ئنگے ۔سو د خوروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔واحد محمود ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر نوشہرہ تفصیلات کے مطابق :۔حبیب سلطان ولد سلطان محمد سکنہ شیدو نے تھانہ اکوڑہ پولیس کو رپورٹ کی کہ میں نے 2010میں مسمیان گوہر ولدنامعلوم ،اول گل ولد رضا خان ،ملک سرتاج نامعلوم ،ممتاز ولد نا معلوم ساکنان اکوڑہ ،فلک شیر ولد گل شیر ،محمد نوازولدمہتشم مظہر شاہ ولد قلندر شاہ ،ابوبکر ولد نامعلوم ،فضل ہادی ولد انوارا لدین ساکنان صوابی ملک تاج سکنہ نندرک سے مبلع 4لاکھ روپے بیوی کی علاج کے لئے قرض لئے تھے ۔جس پر مسمیان بالا نے سود در سود لگا کر اب اس سے 65لا کھ روپے تک پہنچادیا ہے ۔ مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر ہو کر جس پر ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر واحد محمود نے اس بات کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے DSPاکوڑ ہ سر کل عدنان اعظم کی سر برا ہی میں صفدر علی SHOاکوڑ ہ اور امجد عنایت SIپرمشتمل ٹیم تشکیل دے کر سود خورو ں کی گرفتاری اور سرکوبی کا ٹا سک سونپ کر پو لیس ٹیم نے فوری کاروائی کر تے ہو ے ملزمان با لا کو گر فتار کرکے تفتیش جاری ہے ۔ضلعی پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے سود خورو ں کے خلاف جو قانون سازی کی ہے اس کے تحت ضلع ہذامیں سود خوری کے خلاف سخت ایکش لیا جائے گا ۔ اور سودخوروں کے ساتھ اہنی ہاتھوں نمٹاجائے گا۔