کراچی ،ہوٹل انتظامیہ اور سول ڈیفنس واقعہ کے ذمہ دار قرار

کراچی ،ہوٹل انتظامیہ اور سول ڈیفنس واقعہ کے ذمہ دار قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری داخلہ سندھ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کی رپورٹ وزیراعلی کوپیش کردی جس میں آگ لگنے کے واقعہ کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کو قراردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ سندھ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ وزیراعلی کوپیش کردی ہے، رپورٹ میں آتشزدگی کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ اور سول ڈیفنس کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں نہ آگ سے بچا کے آلات موجود تھے اور نہ ہی آگ بجھانے کا تربیت یافتہ عملہ جب کہ ہوٹل کے ہنگامی راستے بھی بند تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا عملہ آگ بجھانے کے بجائے موقع سے فرار ہوگیا تھا، مئی 2015 میں ہوٹل کا آخری بار سروے ہوا جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے آگ بجھانے کے آلات کو اپ گریڈ بھی نہیں کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔