کمیشن بنانے کی مخالفت کریں گے ، اگر عدالت نے کمیشن کافیصلہ کیاتوقبول ہوگا: شیخ رشید احمد

کمیشن بنانے کی مخالفت کریں گے ، اگر عدالت نے کمیشن کافیصلہ کیاتوقبول ہوگا: ...
کمیشن بنانے کی مخالفت کریں گے ، اگر عدالت نے کمیشن کافیصلہ کیاتوقبول ہوگا: شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ وہ کمیشن بنانے کی مخالفت کریں گے لیکن اگر عدالت عظمیٰ نے کمیشن بنانے کافیصلہ کیا تو وہ اس کے آگے سرتسلیم خم کریں گے ۔
پانا ما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ سانپ کا ڈسا رسی سے بھی ڈرتا ہے ، اب تک جتنے بھی کمیشن بنے ہیں ، عوامی توقعات پر پورا نہیں اترے ، عدالتوں پر حملے کرنا حکمرانوں کی عادت ہے ، بینچ سے استدعا کریں گے کہ آپ ہی فیصلہ سنائیں لیکن اگر کمیشن بنانے کا فیصلہ سنادیاگیاتو قبول کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -