پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور ...
پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں پانا ما لیکس کیس کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے مشاورت کے لیے پارٹی رہنماﺅں اور وکلا ءکی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد عمران خان نے بنی گالا میں پارٹی رہنماﺅں اور قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں آج کی سماعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔اجلاس میں عمران خان کو آج کی سماعت پر بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد تحریک انصاف اس حوالے سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔

مزید :

قومی -