والدہ اور والد کے انتقال کے وقت جنید تبلیغی جماعت کیساتھ بیرون ملک تھے: بھائی ہمایوں جمشید

والدہ اور والد کے انتقال کے وقت جنید تبلیغی جماعت کیساتھ بیرون ملک تھے: بھائی ...
والدہ اور والد کے انتقال کے وقت جنید تبلیغی جماعت کیساتھ بیرون ملک تھے: بھائی ہمایوں جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)جہاز کے حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں ، مذہبی سکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ جب میری والدہ کا انتقال ہوا تو جنید تبلیغی جماعت کیساتھ کینیڈا میں تھے اورجب والد کا انتقال ہوا تو وہ اس وقت بھی دعوت و تبلیغ کے سلسلہ میں برطانیہ میں تھے، وہ اللہ کی راہ پر تھا اور شہید ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے 10کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا ارادہ ترک کردیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید جمشید بہت ہی شفیق انسان تھا ، اس کے معاملات دین کے ساتھ تھے ،وہ اللہ کی راہ میں تھا اور اسے اللہ کی راہ میں موت آئی اور وہ شہید ہے۔ جنید جس کا بھائی ،باپ ،بیٹا تھا وہ سب یاد رکھیں وہ ابھی زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ جب میری والدہ کا انتقال ہوا تو وہ اس وقت کینیڈا میں تبلیغی جماعت کے ساتھ تھا اور جب والد کا انتقال ہوا تو وہ اس وقت برطانیہ میں دعوت و تبلیغ کے لئے موجود تھا۔

مزید :

لاہور -