ٹیم میں واپسی کیلئے کامران اکمل نے وزیراعظم ہاﺅس کا دروازہ کھٹکھٹادیا

ٹیم میں واپسی کیلئے کامران اکمل نے وزیراعظم ہاﺅس کا دروازہ کھٹکھٹادیا
ٹیم میں واپسی کیلئے کامران اکمل نے وزیراعظم ہاﺅس کا دروازہ کھٹکھٹادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے صبر کا پیمانہ چھلک گیا اور انہوں نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حالیہ عرصے کے دوران انہوں نے اتنی اچھی کارکردگی کا تو مظاہرہ کیا ہے کہ انہیں پاکستان ٹیم کا حصہ بنا لیا جائے۔

باکسر عامر خان کی بیگم فریال مخدوم کی پلاسٹک سرجری سے پہلے کی تصویر سامنے آ گئی، کتنی مختلف ہیں؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

کامران اکمل کے مطابق انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے آٹھ فرسٹ کلاس میچز میں پانچ سینچریاں بنائی ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ قومی سلیکشن کمیٹی انہیں پاکستانی ٹیم میں بطور بیٹسمین منتخب کر سکتی ہے کیونکہ سرفراز احمد وکٹ کیپر کا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ انہوں نے اس امید پر وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سلیکٹرز شاید ان کی ہدایت پر ہی ان کو واپسی کیلئے قابل غور سمجھ لیں۔

مزید :

کھیل -