خیبرپختونخوا: خواتین ملازمین کی زچگی رخصت 90 دن کرنیکا فیصلہ

خیبرپختونخوا: خواتین ملازمین کی زچگی رخصت 90 دن کرنیکا فیصلہ
خیبرپختونخوا: خواتین ملازمین کی زچگی رخصت 90 دن کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبہ میں سرکاری خواتین ملازمین کی زچگی رخصت کی میعاد 45 دنوں سے بڑھا کر 90 دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے اپنے زیر صدارت ایک اجلاس میں کہا کہ شیر خوار بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت کے پیش نظر زچگی رخصت کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شیر خوار بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند نسل کی نشوونما ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نومولود بچوں کے خشک دودھ کے ڈبوں پر ماں کے دودھ کی اہمیت والے پیغام کے بغیر دودھ کے ڈبوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

مزید :

پشاور -