بے ایمان ترین لوگ ہم پر بے ایمانی کا الزام لگاتے پھر رہے ہیں :ممنون حسین

بے ایمان ترین لوگ ہم پر بے ایمانی کا الزام لگاتے پھر رہے ہیں :ممنون حسین
بے ایمان ترین لوگ ہم پر بے ایمانی کا الزام لگاتے پھر رہے ہیں :ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بے ایمان ترین لوگ ہم پر بے ایمانی کا الزام لگاتے پھر رہے ہیں ،بے شرم اور بد عنوان لوگ سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں ،یہ لوگ ایسے بات کرتے ہیں جیسے ان سے بڑا کوئی ایماندار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت تنہا بد عنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتی ،اپنا کام دوسروں پر ڈالنے سے پیچیدہ مسائل پیدا ہوتے ہی۔انسداد بد عنوانی کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے مخالفین پر بغیر نام لیے وار کیا اور کرپشن پر باتیں کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کی بیخ کنی کے لیے ضروری ہے کہ انہیں عبرت کا نشان بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ انسداد بد عنوانی سے متعلق معاشرے کو آگاہی کی ضرورت ہے ،بد عنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے نئی نسل اقدامات کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بد عنوانی کا تعلق مخصوص ذہنی کیفیت سے ہے ،حکومت تنہا بد عنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتی ۔

مزید :

قومی -