سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر اپنے ہی اسپیشل برانچ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر اپنے ہی اسپیشل برانچ کے اہلکار کو ...
سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر اپنے ہی اسپیشل برانچ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ہی اہلکار کو دہشت گردوں کی مدد کرنے اور خفیہ چھاپو ں کی اطلاع دینے پر گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر اہلکار عرفان کو گرفتار کر لیا ۔ایڈ یشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے بتا یا ہے کہ دہشت گردوں پر چھاپہ مارنے کے لیے جانے والی ٹیم کی پیشگی اطلاع ملزمان کو تھی ،یہ اطلاع اسپیشل برانچ کے اہلکار عرفان نے دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اہلکار عرفان اسپیشل برانچ کے لوکیٹر آپریٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھا جسے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

مزید :

کراچی -