ا یم فل کی ڈگری لینے اسلام آباد جانے والی عائشہ بھی حادثے میں جاں بحق، 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی

ا یم فل کی ڈگری لینے اسلام آباد جانے والی عائشہ بھی حادثے میں جاں بحق، 2 ماہ ...
ا یم فل کی ڈگری لینے اسلام آباد جانے والی عائشہ بھی حادثے میں جاں بحق، 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (این این آئی) چترال سے تعلق رکھنے والی عائشہ عثمان اپنی ڈگری لینے اسلام آباد جارہی تھی کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ عثمان  کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایم فل کی طالبہ تھی، ڈگری لینے اسلام آباد جارہی تھی کہ راستے میں ہی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا۔عائشہ عثمان  کاغذات اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد  بیرون ملک مقیم شوہر کے پاس منتقل ہونے کی تیاریاں کررہی تھیں۔واضح رہے کہ حویلیاں میں پی آئی اے کا طیارہ تباہ ہونے کے باعث 47 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

مزید :

پشاور -