رینجرز کی ورودیوں میں ملبوس ڈاکوﺅں کی لوٹ مار، مزاحمت پر شہری زخمی

رینجرز کی ورودیوں میں ملبوس ڈاکوﺅں کی لوٹ مار، مزاحمت پر شہری زخمی
 رینجرز کی ورودیوں میں ملبوس ڈاکوﺅں کی لوٹ مار، مزاحمت پر شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات لوٹ لئے۔ موضع کھرملیاں کے رہائشی شفاقت علی کے گھر سات ڈاکو رینجر کی وردیوں میں ملبوس ہو کر پہنچے اور گھر کی تلاشی کے لئے دروازہ کھولنے کے لئے کہا دروازہ کھولتے ہی 2 ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا جبکہ باقی ڈاکو ہمسائے نواز کے گھر گھس گئے ار اسکی فیملی کو بھی باندھ کر دونوں گھروں سے 30 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لئے گئے۔

غیرت کے نام پر خاتون آشنا سمیت قتل معمولی لڑائی پر 2 نوجوانوں کی زندگی ختم

جس پر پولیس نے شفاقت کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 376/16 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ لوئر مال کے علاقہ مولا بخش چوک میں سلمان اور اسکے بھائی عدنان سے ڈاکوﺅں نے 8 ہزار چھینے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے عدنان کو زخمی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں عاطف سے 47 ہزار تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں ممتاز اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے تھانہ وحدت کالونی کے علاقہ میں بلال سے 2 لاکھ 83 ہزار مالیت تھانہ نیو انارکلی کے علاقہ میں جبار سے ایک لاکھ 38 ہزار مالیت تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں زاہد سے ایک لاکھ 85 ہزار مالیت۔ تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں عرفان سے 54 ہزار مالیت تھانہ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں عادل سے 32 ہزار مالیت۔ تھانہ مغل پورہ کے علاقہ میں ریحان سے 48 ہزار مالیت تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں حسنین سے 28 ہزار مالیت کی نقدی وو موبائل لوٹ لیا۔

ساندہ میں صلاح الدین کی گاڑی جبکہ نواں کوٹ میں اویس، جوہر ٹاﺅن میں وسیم، نواب ٹاﺅن میں طارق، شمالی چھاﺅنی میں ہارون، ہیئر میں قادر، ڈیفنس سی میں اصغر، لوئر مال میں شکیل، مغل پورہ میں عمران، لیاقت آباد میں عاشر اور گلبرگ میں شبیر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ صدیق والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر روک کر لوٹ لیا۔ ابرار حسین کو روک کر نقدی اور موبائل چھین لیا۔ چوروں نے اصغر کے گھر میں گھس کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ فیکٹری میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرلیا۔

مزید :

لاہور -