کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سڑکوں پر آگئے ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا ،چھ کارکنان گرفتار

کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سڑکوں پر آگئے ...
کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سڑکوں پر آگئے ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا ،چھ کارکنان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے بعد حیدر آباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،پولیس اور رینجرز کا کارکنوں سے آمنا سامنا،متحدہ لندن کے چھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان بھی سڑکوں پر آگئے اور صورتحال اچانک کشیدہ ہو گئی ہے ۔ایم کیو ایم لندن کے کارکنان پکا قلعہ جانا چاہتے تھے تاہم پولیس نے کارکنوں کو وہاں جانے سے روکا تو کارکنان مشتعل ہو گئے ،پولیس نے چھ مشتعل کارکنوں کو حراست میں لے لیا اورمشتعل کارکنان کو روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی ،پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا جس سے کارکنان منتشر ہو گئے ۔اس سے قبل کراچی کے لیاقت علی چوک پر ایم کیو ایم کے لندن کے کارکنوں نے وال چاکنگ کی اور جھندا لہرایا تو رینجرز نے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔کراچی میں صورتحال ابھی تک کشیدہ ہے اور مشتعل مظاہرین نعرے بازی کر رہے ہیں ۔

مزید :

حیدرآباد -